ایف آئی اے کی کاروائی ،جعلسازی کے ذریعے لوگوں کو بیرون ملک بجھوانے کا جھانسہ دینے والا ملزم گرفتار
ملزم سجاد عرف نومی کے قبضے سے پاسپوٹ ،ویزے اور جعلسازی کا دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری
پیر 30 نومبر 2015 19:25
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء)صو بائی دارلحکومت میں ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے جعلسازی کے ذریعے لوگوں کو بیرون ملک بجھوانے کا جھانسہ دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سے پاسپوٹ ،ویزے اور جعلسازی کا دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔ایف آئی اے لاہور کے مطابق ملزم سجاد عرف نومی جعلسازی کے ذریعے لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے لاکھوں روپے ہڑپ کر چکا ہے ۔
ملزم بیرون ملک جانے کا شوق رکھنے والے افراد کو سائنٹفک طریقے تحقیق کر کے ڈھونڈ نکالتا تھا اور انہیں باقاعدہ دیگر لوگوں کو باہر بھجوانے کے ثبوت دکھا کر قائل کرتا تھا ۔اس مقصد کے لئے ملزم سجاد عرف نومی جعلسازی کا شکار ہونے والے مظلوم افراد کو پاسپورٹ اور جعلی ویزے دکھا کر پیسے دینے پر مجبور کر دیتا تھا۔(جاری ہے)
ملزم نے اپنا چھپائی کا سسٹم لگایا ہوا تھا جس پر وہ ترجیحی بنیادوں پر پاسپورٹ بنانے کا کام کرتا تھا اور اس مقصد کے لئے بیرون ملک روزی کمانے کے لئے جانے والوں سے لاکھوں روپے وصول کرتا تھا۔
گزشتہ روز ایف آئی اے حکام نے ملزم سجاد عرف نومی کو گرفتارکرلیااور ملزم کے قبضے سے جعلی ویزے ،پاسپورٹ پر لگنے والے جعلی سٹیکرز جبکہ چھپائی کا کام کرنے والی مکمل مشینری بھی برآمدکرلی گئی جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.