ہدایتکار خالدحسن خان کو دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈ واپس لینے کافیصلہ
دہلی فلم فیسٹیول کے روح رواں رام کشور پارچہ چراغ پا ہوگئے خالد حسن کو انکی فلم ”ہوٹل“ پر بہترین ہدایتکار کا ملنے والے ایوارڈ کی واپسی کو بھارت کی بے عزتی اور توہین قرار دے دیا
پیر 30 نومبر 2015 22:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) پاکستانی فلم ہدایتکار خالدحسن خان کی جانب سے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ایوارڈ واپسی کے فیصلے پر دہلی فلم فیسٹیول کے روح رواں رام کشور پارچہ چراغ پا ہوگئے ۔ خالد حسن خان کو انکی فلم ”ہوٹل“ پر بہترین ہدایتکار کا ملنے والے ایوارڈ کی واپسی کو بھارت کی بے عزتی اور توہین قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں جہاں بھارت میں شیوسینا کی انتہا پسند کاروائیوں سے بھارتی ادیب، دانشور، فنکار و دیگر حلقوں نے اپنے ایوارڈ واپس کئے ہیں وہی پاکستانی فلم ہوٹل کے ہدایتکار ہالی ووڈ گریجویٹ خالد حسن خان نے بھی اپنا ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ خالد حسن خان کے ایوارڈ کی واپسی کی خبر بھارت کو خوشگوار نہیں لگی جس پر دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے رام کشور پارچہ نے اسکو بھارت کی بے عزتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھارتی معاملہ ہے اور بھارت میں ہی حل کیا جاسکتا ہے کسی بھی پاکستانی ہدایتکار کو اس معاملے پر اپنی رائے دینے کا حق نہیں ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.