اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کے سید ظفر علی شاہ کوآزاد امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا
پیر 30 نومبر 2015 23:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ممبر شپ کے متوقع امیدوار سابق سینیٹر سید ظفر علی شاہ آزاد امیدوار کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے یونین کونسل نمبر 30کے وائس چیئرمین کے امیدوار عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ (ن) لیگ کے میر کے امیدوار ظفر علی شاہ کو ہمارے حمایت یافتہ امیدوار نے شکست فاش سے دوچار کر دیا ہے، ہم نے (ن)لیگ کے میر کے خواب دیکھنے والے امیدوار کوہرا کر ظفر علی شاہ کی سیاست کو دفن کر دیا ہے، تاہم ظفر علی شاہ نے میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا ہے کہ میں مکمل نتائج آنے پر ہی کوئی تبصرہ کر سکتا ہوں، ابھی بعض پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج موصول نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ میری سیاست زندہ ہے اور اسے کوئی دفن نہیں کر سکتا،ایک الیکشن کی بنیاد پر کسی کی زندگی یا موت کا فیصلہ نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ سید ظفر علی شاہ وفاقی دارالحکومت سے (ن) لیگ کے ٹکٹ پر 1992-93ء کے عام انتخابات میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ 2008ء کے انتخابات میں شکست کے بعد (ن) لیگ نے انہیں اسلام آباد سے رکن سینیٹ منتخب کرایا تھامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.