حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کا چہلم پرسوں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا
منگل 1 دسمبر 2015 12:51
لاہور/اسلام آباد/کراچی/پشاور/کوئٹہ( (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) )نواسہ رسول حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کا چہلم جمعرات بمطابق 20صفرالمظفر کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا ۔ اس دن کی مناسبت سے مساجد، امام بارگاہوں سمیت مختلف مقامات پر سیمینار اور مجالس عزا کا اہتمام ہو گا، صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں علم، ذوالجناح اور تعزئیے کے جلوس برآمد ہوں گے اور مجالس عزا کا انعقاد کیا جائیگا جن میں علما ء اور ذاکرین شہدا کربلا کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔
حکومت کی طرف سے پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔(جاری ہے)
پنجاب حکومت کی طرف سے امن و امان کے تناظر میں دفعہ 144کا نفاذ کر کے تین دسمبر کوصوبہ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے ۔
محکمہ پولیس کے ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں ڈیمانڈ کے مطابق نفری تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ پنجاب میں 46ہزار963اہلکار ڈیوٹیوں پر تعینات ہوں گے ۔ پنجاب میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر 554جلوس اور 987مجالس عزا برپا ہوں گی جبکہ ان مقامات پر اے ، بی اور سی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں 92مقامات کوحساس قرار دیا گیا ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کے 20اضلاع میں فوج کی 39کمپنیاں اسٹینڈ بائی رہیں گی ۔ ذرائع کے مطابق حساس شہروں میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جائے گی ۔ وفاقی دارالحکومت ،آزاد کشمیر گلگت بلتستان سمیت باقی صوبوں میں بھی چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں ضرور اقدامات اٹھانے کے لئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ امن و امان کے تناظر میں تمام صوبوں میں کنٹرول رومزبھی قائم کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.