اقوام متحدہ اور امن کی علمبر دار این جی اوز اندھی ، گونگی اور بہری ہو چکی ہیں،ذکراللہ مجاہد
منگل 1 دسمبر 2015 14:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) نو منتخب امیرجماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے 45 سال پہلے اپنے وطن پاکستان کے لیے وفاداری نبھائی اور اُس وقت کی ایک آئینی اور قانونی حکومت کا ساتھ دیا اور آج بنگلہ دیش میں ان وطن پرست رہنماؤں پر غدار وطن اور جنگی کرائم کے مقدمات میں پھنسا کر انتقامی کاروائیاں کر کے موت کی سزائیں دی جارہی ہیں جس پر اقوام متحدہ اور امن کی علمبر دار این جی اوز اندھی ، گونگی اور بہری ہو چکی ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ڈمی کورٹس کے ذریعے 45سال بعد متحدہ پاکستان کے لیے جدوجہد کرنے والوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے اور ان کو پھانسیاں دی جا رہی ہیں ۔(جاری ہے)
دنیا بھر میں ایسی نا انصافیاں کہیں نہیں ہوئیں جیسی آج حسینہ واجد کی حکومت میں بھارتی اشاروں پر ہو رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش میں نفرت ، بدنیتی پر مبنی سیاسی انتقام جس انداز لیا جا رہا ہے ایک کھلی حکومتی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے اس دہشتگر دی کے خلاف عالمی طاقتوں کو بھرپور مزاحمت کرنی چاہیے۔
پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اپنا مثبت اور کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد انتقامی سیاست کر رہی ہیں جس کو تاریخ کبھی بھی معاف نہیں کر ے گی اور اس کی انتقامی سیاست کا بھیانک انجام ہوگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاشادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
حکومت گرانے کیلئے تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کیلئے سخت قانون سازی کر رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
-
انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکیلئے سخت قانون سازی کررہے ہیں، صوبائی وزیرصحت
-
ملک کی معاشی ترقی ،اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں مزدور کے کلیدی کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا‘ بلیغ الرحمن
-
مزدور معاشرے اور ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ، پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کیلئے’’سیٹ آف سکلز‘‘ پیش
-
چینی کمپنیوں کی مدد سے گوادر کی سڑکیں اور عوامی مقامات شمسی توانائی سیروشن
-
دریاخان،غیرت کے نام پر بھائی نے کزن کے ساتھ ملکر بہن کو نہر میں پھینک دیا ،نعش برآمد
-
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.