چودھری پرویزالٰہی سے چودھری سرور کی قیادت میں وفد کی ملاقات، انتخابی اصلاحات پر زور
نندی پور پراجیکٹ نہیں صرف اشتہار چل رہے ہیں، جنگلہ بس، اورنج ٹرین جیسے منصوبے اربوں کی کرپشن کیلئے ہیں: سابق نائب وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو
منگل 1 دسمبر 2015 18:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمد سرور کی قیادت میں وفد نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں انتخابی دھاندلیوں کے خاتمے اور عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت کے انتخاب کیلئے انتخابی اصلاحات پر زور دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے وفد میں میاں محمود الرشید، عبدالعلیم خان اور ندیم خان شامل تھے جبکہ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین خان، مونس الٰہی اور میاں منیر بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جنگلہ بس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے عوامی فلاح کیلئے نہیں بلکہ اربوں روپے کی کرپشن کیلئے ہیں، نندی پور پاور پراجیکٹ دیکھ لیں پراجیکٹ بند پڑا ہے صرف اس کے اشتہارات چل رہے ہیں، موجودہ حکمرانوں نے بجلی کی پیداوار میں ایک میگاواٹ کا بھی اضافہ نہیں کیا، لاہور کے ہسپتالوں میں ادویات ہیں نہ بستر، ایک بستر پر 5، 5 مریض ہیں، ہمارا بنایا سرجیکل ٹاور چالو نہیں کیا گیا، صوبائی دارالحکومت میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں، بدامنی ایسی ہے کہ روزانہ 2، 2 سو ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، بجٹ میں ٹیکس نہ لگانے کے نعرے لگانے والوں نے منی بجٹ میں 40 ارب کے نئے ٹیکس لگا دئیے ہیں، عوام کے مسائل کی کوئی فکر کہے نہ احساس، عوام کے پاس روزگار ہے نہ کوئی تحفظ، حکومت کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.