ارب کے نئے ٹیکس منی بجٹ اور عوام پر اضافی مالی بوجھ ہے،آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کیلئے عوامی مفاد کو قربان کیا جارہاہے ،جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ق)میاں کامران سیف
منگل 1 دسمبر 2015 20:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ 351اشیاء پر ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹیوں میں اضافہ کے باعث 40ارب کے نئے ٹیکس منی بجٹ اور عوام پر اضافی مالی بوجھ ہیں،آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کے لیے ان کی شرائط پر عمل پیرا ہوتے ہوئے عوام کو قربانی کا بکرا بناکرعوامی مفاد کو قربان کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرضے تو حکومت حاصل کررہی ہے لیکن اس کی ناکردہ سزا پورے پاکستان کی عوام کو اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کرکے دی جارہی ہے۔میاں کامران سیف نے کہا کہ عوام پر ٹیکس در ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر غریب عوام سے دشمنی کی جارہی ہے ۔351اشیاء پر ریگولیٹر ی ڈیوٹی سے مہنگائی کا سیلاب آئے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک سال میں 2بجٹ پیش کرکے ریکارڈ قائم کررہی ہے جبکہ ہر ماہ منی بجٹ اس کے علاوہ ہیں جن کے باعث ملک میں ہوشربا مہنگائی کا سیلاب آگیا ہے غریب آدمی کا جینا دوبھر اور وہ اب دال روٹی سے بھی محروم ہوتا جارہا ہے کیونکہ حکومت نے ملک کے اندر ہر قسم کی دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.