پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق آئین کے مطابق حاصل ہیں ، چیئرمین وقف املاک
مذہبی مقامات کی تعمیر وبحالی کیلئے فنڈز مختص کئے ہیں اس حوالے سے اب تک10 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں،صدیق الفاروق
منگل 1 دسمبر 2015 22:12
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء ) متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہاہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق آئین کے مطابق حاصل ہیں۔ وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ وفاقی متروکہ املاک بورڈ نے بھی مذہبی مقامات کی تعمیر وبحالی کیلئے فنڈز مختص کئے ہیں اس حوالے سے اب تک10 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔وزیر اعظم نے سندھ میں مذہب کی جبری تبدیلی کے واقعات کا نوٹس لیا ہے، کیونکہ دنیا بھر میں مذہبی بنیادوں پر بنیادی کو سلب نہیں کیا جا سکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام اقلیتوں کوآئین کے مطابق ان کے حقوق حاصل ہیں اور ملک بھر میں ان کے مذہبی مقامات کی نہ صرف حکومتی سطح پر دیکھ بھا ل کی جارہی ہے بلکہ انہیں سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں،اس سال بھی بہت بڑی تعداد میں ہندو اور سکھ یاتریوں نے ملک بھر میں موجود اپنے مذہبی مقامات کی یاترا کی جبکہ بیرون ملک سے بھی بڑی تعداد میں ہر سال یاتری پاکستان آتے ہیں اس سال اندرون اور بیرون ملک سے 5لاکھ ہندو اور سکھ یاتریوں نے مختلف مذہبی مقامات کی یا ترا کی جہاں انہیں تمام سہولتیں فراہم کی گئیں،ملک میں موجود مذہبی مقامات کی دیکھ بھال کے ساتھ یاتریوں کے لئے سینکڑوں کمرئے تعمیر کیے جارہے ہیں اس کیلئے خصوسی فنڈز مختص کئے ہیں اور اب تک تقریبا10 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.