ترکی روس کے ساتھ فوجی مواصلاتی چینلز کھولنے کو تیار
ہمیں بے بنیاد الزامات عاید کرنے کے بجائے مذاکرات کی میز پر مل بیٹھنا چاہیے،ترک وزیراعظم اوغلو
منگل 1 دسمبر 2015 22:41
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) ترک وزیراعظم احمد داؤد اوغلو نے ترکی اور روس کے درمیانی فوجی مواصلاتی چینل کھولنے کی ضرورت پر زوردیا ہے تاکہ مستقبل میں شام کے سرحدی علاقے میں روس کے لڑاکا طیارے کی تباہی ایسے واقعات کے اعادے سے بچا جاسکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیراعظم نے منگل کے روز شمالی قبرض کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل انقرہ میں نیوز کانفرنس میں روس پر زوردیا ہے کہ وہ اس طرح کے واقعات کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے فوجی مواصلاتی چینلز کھولے اور سفارتی چینلز کو بھی بحال رکھے۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں بے بنیاد الزامات عاید کرنے کے بجائے مذاکرات کی میز پر مل بیٹھنا چاہیے۔داؤد اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی اپنی سرحد کے ساتھ واقع شامی علاقے سے داعش کے جنگجوؤں کو نکال باہر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔(جاری ہے)
روسی صدر ولادی میر پوتین نے اپنے لڑاکا طیارے کی تباہی کے ردعمل میں ترکی کے خلاف اقتصادی پابندیاں عاید کردی ہیں اور کہا ہے کہ ترکی نے روسی جیٹ کو اس لیے مار گرایا تھا کیونکہ وہ داعش کے جنگجوؤں سے اپنے لیے تیل کی سپلائی کو تحفظ دینا چاہتا تھا۔
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے روسی ہم منصب کے اس دعوے کو مضحکہ خیز اور توہین آمیز قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔دونوں صدور نے پیرس میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کے موقع پر ملاقات بھی نہیں کی ہے۔ترک صدر کا کہنا ہے کہ ان کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو ختم کرنے کا یہ ایک اچھا موقع تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.