مری معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، عزیز محمدعمرانی
بدھ 2 دسمبر 2015 17:30
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ رہنماء و مسلم لیگ (ن)خضدار کے جنرل سیکریٹری سردار عزیز محمد عمرانی نے کہاہے کہ ہم ہر صورت میں مری معاہدہ پر عملدرآمد کی خواہش مند ہیں اگر مسلم لیگ (ن) کی وفاقی قیادت نے مری معاہدہ پر عملدرآمد نہیں کروائی اورنیشنل پارٹی و پشتونخواہ میپ نے روایات و اقدار کی پاسداری سے کنارہ کش ہو کر اقتدار کے ہوس میں لگے رہے تو اس کا انہیں نہ صرف اگلے چند روز بلکہ تاریخ میں انہیں ہمیشہ رسوائی کا منہ دیکھنا پڑیگا ۔
انہوں نے کہاکہ میں میرا خاندان گزشتہ پچیس سال سے مسلم لیگ (ن) اور میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں اگر وزیر اعظم نواز شریف مصلحت کا شکار ہوکر مری معاہدہ پر عملدرآمد کرانے میں تذبذب کا شکار رہے تو ہم اپنی پچیس سالہ رفاقت کو چھوڑکر مسلم لیگ (ن) کو خیر آباد کہیں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جس پارٹی میں صرف وفاق اور پنجاب کی بالادستی رہے دیگر و چھوٹے صوبوں میں پارٹی کو نظرانداز کردیا جائے تو ایسے پارٹی میں رہنا اپنے ہی عوام سے دھوکہ کے مترادف ہے ۔
انہوں نے نیشنل پارٹی اور پشتونخوامیپ کو بھی واضح پیغام دیتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی اور پشتونخواہ میپ نے وزارت اعلیٰ سے چمٹے رہنے کی کوشش میں اگر معاہدے کی پاسداری نہیں کی تو انہیں بلوچستان کے عوام کی جانب سے بھر پو ر مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے اراکین ہر صورت میں مری معاہدہ پر عملدرآمد کے حق میں ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.