لال مسجدآپریشن، سپریم کورٹ متفرق درخواستوں کی سماعت 17دسمبرکوکریگی
بدھ 2 دسمبر 2015 19:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء ) سپریم کورٹ لال مسجدآپریشن سمیت دیگر متفرق درخواستوں کی سماعت 17دسمبرکوکرے گی جبکہ طارق اسد نے سپریم کورٹ میں ترجمان شہداء فاؤنڈیشن کوحساس اداروں کی جانب سے غیرقانونی طور پر حراست میں لینے کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔
(جاری ہے)
درخواست میں مذکورہ حقائق و واقعات کا ذکر کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ ”قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ترجمان شہداء فاؤنڈیشن کے اغواء کے متعلق رپورٹ طلب کی جائے اور آئی جی اسلام آباد سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی جائے کہ اگر وہ ترجمان شہداء فاؤنڈیشن سے تفتیش کرنا چاہتے ہیں تو قانون کے مطابق کریں،ترجمان شہداء فاؤنڈیشن تمام اداروں سے تعاون کریں گے“۔
درخواست میں حافظ احتشام احمد کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ترجمان شہداء فاؤنڈیشن کی غیرقانونی حراست کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست کی سماعت 17دسمبر کو ہوگی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں لال مسجد آپریشن کیس کی سماعت بھی 17دسمبر کو ہونی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.