پی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی کا درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کے خلاف ایوان وزیر اعلیٰ تک ریلی اور دھرنا
بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے حکمران اپنے ٹھاٹ باٹ ختم کریں،فوری طور پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے ‘ میاں محمود الرشید
بدھ 2 دسمبر 2015 20:16
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی نے درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کیخلاف ایوان وزیر اعلیٰ تک ریلی نکالی اور دھرنا دیا ،پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید کی قیادت میں نکالے جانے والی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر نئے ٹیکسز کے خلاف نعرے درج تھے ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ حکومت نئے ٹیکسز لگا کر عوام کا خون نچوڑ رہی ہے ۔(جاری ہے)
بجٹ کا خسارہ پورا کرنے کے لئے حکمران اپنے ٹھاٹ باٹ ختم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے انتخابی منشور میں کشکول توڑنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن اب اس کا سائز مزید بڑا کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف وزیر اعلیٰ ہاؤس کا روزانہ کا خرچ 13لاکھ روپے ہے جبکہ دوسری طرف غریب کو ایک وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتدارمیں آکر اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے جس میں اس معاملے پر بحث کی جائے ۔احتجاجی ریلی اور دھرنے میں پی ٹی آئی کے صرف سات اراکین شریک ہوئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.