تحر یک انصاف کا40ارب کے منی بجٹ کے خلاف ایوان وزیر اعلی کے باہردھر نہ ،حکو مت سے فوری طور پر مذکورہ ٹیکسز واپس لینے اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ
کشکول توڑنے کی بات کر نیوالے حکمرانوں نے پورے ملک کو قر ضوں میں جھکڑدیا ، 13لاکھ روزانہ وزیر اعلی ہاؤس ‘17لاکھ روازنہ وزیر اعظم ہا ؤس اور ایوان صدر پر روزانہ10لاکھ روپے خر چ ہو رہے ہیں مگر حکمران ان اخر اجات کو کم کر نے کیلئے تیار نہیں ‘ عوام دشمن پا لیسوں کو ہر فورم پر بے نقاب کیا جا ئیگا،میاں محمودالر شید کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 2 دسمبر 2015 20:51
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید کی قیادت میں تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی اور کارکنان کا40ارب کے منی بجٹ کے خلاف پنجاب اسمبلی سے ایوان وزیر اعلی تک احتجاجی ریلی اور ’’دھر نہ ‘‘‘حکو مت سے فوری طور پر مذکورہ ٹیکسز واپس لینے اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ۔
بدھ کے روزاپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید کی قیادت میں ہونیوالے احتجاج میں تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی میاں اسلم اقبال ‘ڈاکٹر نوشین حامد ‘شانیلا روتھ ‘ملک وحید ڈوگر سمیت دیگر نے شر کت جنہوں نے ہاتھ میں بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر وزیر خزانہ اسحا ق ڈار ‘وفاقی حکومت اور آئی ایم ایف کے خلاف درج تھے پنجاب اسمبلی سے شروع ہونیوالے احتجاج کے دوران اراکین اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر احتجاجی دھر نہ دیا جسکے بعد حکومت کے خلاف نعرے باز ی کرتے ہوئے میاں محمودالر شید کی قیادت میں اراکین اسمبلی اور کارکنان ایوان وزیر اعلی کے باہر پہنچے جہاں پر (ن) لیگ کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمودالر شید نے کہا کہ حکمرانوں نے نئے ٹیکس میں اضافہ کر کے غر یبوں پر ڈراؤن حملہ کیا ہے جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ موجودہ حکمران نااہل ہے اور ان سے قوم کو کسی بھلائی کی توقع نہیں کر نی چاہیے ہم نے 40ارب کے ان ٹیکسز کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد بھی جمع کروادی ہے اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری طور پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلائے اور حکومت کے اس عوام دشمن اقدام پر ایوان میں بحث کروائی جائے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.