سرگودھا:تعلیمی وظائف کیلئے درخواستیں دینے والے طلباء کی جانچ پڑتال شروع

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 3 دسمبر 2015 16:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔03 دسمبر۔2015ء) سرگودھا ڈویژن کے اضلاع خوشاب‘ میانوالی‘ بھکر اور سرگودھا کے اقلیتی طلباء و طالبات کیلئے تعلیمی وظائف دینے کیلئے درخواستوں پر جانچ پڑتال کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے اقلیتی طلباء کی طرف سے سکالر شپ کیلئے چاروں اضلاع سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں ۔تعلیمی ذرائع کے مطابق ڈویژن بھر سے 200 سے اقلیتی طلباء و طالبات نے سکالر شپ کیلئے درخواستیں دی تھیں جن کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے ۔جانچ پڑتال کے بعد اقلیتی طلباء و طالبات کو وظائف دیئے جائینگے۔