پی آر پی کی جانب سے اساتذہ کے تربیت کو خوش آئند قرار دیا، گورنمنٹ ٹیچر ایسو سی ایشن جھل مگسی

جمعرات 3 دسمبر 2015 16:53

جھل مگسی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء )گورنمنٹ ٹیچر ایسو سی ایشن جھل مگسی کے جنرل سیکریٹری علی حسن نیچاری نے پی آر پی کی جانب سے اساتذہ کے تربیت کو خوش آئند قرار دیاگورنمنٹ ٹیچر ایسو سی ایشن ضلع جھل مگسی کے جنرل سیکریٹری علی حسن نیچاری نے پی آر پی جھل مگسی کی جانب سے سرکل کھاری کے جے وی ٹیچر ز کو پانچ روزہ تربیت کرانے عمل کو سراہا انھوں نے کہا اساتذہ کی تربیت کا دورانیہ بڑھایا جائے تو اساتذہ کو مزید معلومات حاصل ہوگا اور اور اساتذہ بہتر طریقے سے طالب علموں کوزیور تعلیم سے آراستہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاپی آر پی اور انسٹکرٹر کی تعریف کیاور اساتذہ سے کو تربیت میں دلچسپی لینے کی ہدایت کیااور انھوں نے پی آر پی کے کو آرڈینیٹر محمد عالم گورگیج ایڈمن آفیسر اختیار عمرانی عزیز الرحمٰن لاشاری کے کار کردگی کی بھی تعریف کی۔