دراز قد مردوں اور پست قد خواتین کی شادیاں زیادہ تر کامیاب ہوتی ہیں، ماہرین
شادی شدہ خواتین اپنے طویل قامت شوہر کو حفاظت اور قوت کا مرکز سمجھتی ہیں، سروے
جمعرات 3 دسمبر 2015 18:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء)ماہرین نے ایک مطالعے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ اگر شوہر اور بیوی کے درمیان قد کا واضح فرق ہو یعنی بیوی کا قد شوہر سے پست ہو تو یہ فرق ایک اطمینان بخش ازدواجی حیات کا ضامن ہوسکتا ہے پھر یہ فرق جتنا زیادہ ہوگا شوہر اور بیوی کے درمیان تعلقات اتنے ہی خوشگوار ہوں گے۔اس ضمن میں کونکک یونیورسٹی جنوبی کوریا کے سائنسدان کا کہنا ہے کہ ارتقائی لحاظ سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ خواتین طویل قد والے مردوں کو پسند کرتی ہیں لیکن شادی کے بعد اس کے اثرات پر تحقیق پہلی مرتبہ کی گئی ہے۔
سائنسدان کے مطابق میاں بیوی کے قد میں جتنا فرق ہوگا شادی اتنی ہی کامیاب ہوگی اور خاتون اتنی ہی خوش ہوں گی، پھر وقت کے ساتھ ساتھ اس کے اثرات کم ہوجاتے ہیں لیکن اس سے یہ ضرور ثابت ہوا کہ شوہر کا طویل قد بیوی کی خوشی کی وجہ ہوسکتا ہے۔(جاری ہے)
اس مطالعے میں کے لیے ماہرین نے 7 ہزار سے زائد شادی شدہ خواتین کی زندگی کا جائزہ لیا جس سے معلوم ہوا کہ خوش رہنے والی خواتین میں ان کے شوہروں کے قد کو مرکزی حیثیت حاصل ہے جو بالکل پسندیدہ کھانے جیسا عمل ہے جیسے اکثریت دال اور سبزی کے مقابلے میں بریانی بریانی پسند کرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق مرد کا قد خاتون کی تولیدی صحت پر بھی اثرانداز ہوتا ہے اسی طرح شادی شدہ خواتین اپنے طویل قامت شوہر کو حفاظت اور قوت کا مرکز سمجھتی ہیں جب کہ معاشرتی لحاظ سے بھی دراز قد مرد خواتین کی اولین ترجیح ہوتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.