امیدوارنذرآتش، ڈی جی رینجرزنوٹس لیں، صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر
اوچھے ہتھکنڈوں نہ کل گھبرائے تھے نہ آئندہ کبھی گھبرائیں گے، دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جائے، قائد جمعیت علماء پاکستان
جمعہ 4 دسمبر 2015 21:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) قائد جمعیت علماء پاکستان ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے سرجانی میں جے یوپی کے امیدوارمحمدرشید پر حملے اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی جی رینجرزسے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ انہوں نے کراچی میں امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے نورانی کے متوالے نہ کل گھبرائے تھے اور نہ آئندہ کبھی گھبرائیں گے۔
جے یوپی کارکنان بدترین حالات میں بھی سینہ سپر رہے اور دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیااور نظام مصطفےٰ ﷺ کے نفاذ کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے ،انہوں نے کہاکہ مشن نورانی کی تکمیل ہمارااولین مقصد ہے اور اس مقصد میں ہم کامیاب ہوکر رہیں گے انشاء اﷲ ۔(جاری ہے)
انہوں نے سرجانی میں دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو دہشتگردوں کے خوف سے باہر نکالنااداروں کی ذمہ داری ہے۔
قائدجمعیت صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے عوام سے اپیل کی کہ آج الیکشن میں چابی کے نشان پر مہر لگاکر 1970کی یادتازہ کردیں۔اس موقع پر شبیر ابوطالب، علامہ السیدعقیل انجم قادری، علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی، مفتی رفیع الرحمان نورانی، مفتی بشیرالقادری نورانی، حاجی عبدالرحیم نورانی، عبدالوحیدیونس، حاجی نورمحمدبھایا، شیخ عبدالغفار،محمدرفیق قادری ودیگربھی موجودتھے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.