کراچی ،شہر قائد کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ تاخیر کا شکار رہی
ہفتہ 5 دسمبر 2015 11:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء )کراچی کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ تاخیر کا شکار ہوگئے ، کہیں پولنگ کا عملہ نہیں پہنچا،کہیں پولنگ ایجنٹس کا انتظار کیا گیا، کہیں پولنگ بوتھ ہی قائم نہ ہو سکے، کہیں انتخابی سامان ہی غائب ہوگیا۔کراچی میں گورنمنٹ ڈگری کالج لائنز ایریا میں پولنگ ایجنٹ کی غیر موجودگی کی وجہ سے پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔
لیاری یوسی 10گلستان کالونی میں سمیت اکثر پر پولنگ اسٹیشن پر پولنگ شروع نہ ہوسکی۔لیاری یوسی 10 گلستان کالونی پولنگ اسٹیشن 6اور7 کے اندر رینجرز کے جوان بھی تعینات ر ہے۔یوسی 9 بہار کالونی پولنگ اسٹیشن 12 کے ایم سی اسکول میں بھی رینجرز جوان تعینات ہیں۔بلدیہ ٹاوٴن گورنمنٹ گرلزکالج میں قائم 3پولنگ اسٹیشن میں پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ سینٹرل یوسی 14ایس کے گرامر اسکول میں پولنگ شروع نہیں ہوسکی، پولنگ اسٹیشن پر انتخابی سامان نہیں پہنچ سکا۔
یوسی15گرومندرکے پولنگ اسٹیشن نیوڈے مونٹیسری میں پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔پولنگ اسٹیشن کے دروازے تاحال بند رہے۔یوسی 33عزیز آباد، پولنگ ایجٹس کینہ پہنچنے پربیلٹ باکسیز سیل نہیں کیے جاسکے۔ووٹرز کو پولنگ ایجنٹ کا انتظار ہے جبکہ پریزائیڈنگ افسران نے ڈبے سیل کرنے سے انکار کردیا۔ عزیز آباد یوسی33 میں پریذائیڈنگ عملہ مکمل ہونے کے باعث پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔ملیر یوسی 24گورنمنٹ گرلز کالج اور یوسی25 کاپولنگ عملہ تاحال نہیں پہنچ سکا۔میٹروول یوسی4 پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ بوائز اسکول میں پولنگ تاحال شروع نہیں ہوسکی،یوسی43،یوسی 44کیماڑی کے14پولنگ اسٹیشنز میں کسی ایک پر بھی پولنگ شروع نہ ہوسکی۔گلستان جوہر بلاک15کے پولنگ اسٹیشن پر پولنگ اسٹاف نہ ہونے کے باعث پولنگ کا آغاز نہیں ہوسکا۔گورنمٹ گرلز سیکنڈری اسکول یونیورسی روڈ پر پولنگ کا آغاز نہیں ہوسکا۔گورنمٹ گرلز سیکنڈری اسکول یونیورسٹی روڈ مپر پولنگ ایجنٹس بھی موجود نہیں۔یوسی 12 بہادر آباد گرلز اسکول میں پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔پولنگ ایجنٹس کے نہ ہونے کے باعث بیل باکسز تاحال سیل نہیں کیے جاسکے۔یوسی 44 فردوس کالونی میں ممتاز گورنمنٹ بوائز اسکول میں پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔ووٹنگ پولنگ اسٹیشن کے دروازے بند ہونے کے باعث شروع نہ ہوسکی۔پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگی ۔یوسی 22 اردو یونیورسٹی میں پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث بیلٹ باکسز تاحال سیل نہیں کیے جاسکے۔یوسی 22 وفاقی اردو یونیورسٹی ہی میں مردوں کے پولنگ بوتھ پر تالا پڑا تھا جسے توڑ کر پولنگ عملے نے پولنگ بوتھ کے اندر سامان پہنچایا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.