بلدیاتی انتخابات:دنگہ فساد میں2افراد جان سے گئے،18زخمی
ہفتہ 5 دسمبر 2015 13:42
کراچی،شکرگڑھ،جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن05دسمبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات میں ”دنگہ فساد“ کے واقعات میں 2افراد جان سے گئے ،18 زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں 12کارکن تحریک انصاف کے ہیں، صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے حالات پر قابو پالیا،جھنگ میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ لیاقت آباد کے سی ون ایریا میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کی زد میں آخر 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔(جاری ہے)
فائرنگ کا دوسرا واقعے لانڈھی میں منزل پمپ پر پیش آیا جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے جب کہ شاہ لطیف ٹاوٴن اور شیر شاہ میں بھی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2،2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
شکرگڑھ کی یونین کونسل 94 چک قاضیاں میں ن لیگ کے کارکنوں کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے 12 کارکن زخمی ہوگئے۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ن لیگ کے امیدوار چیئرمین نے بھی مخالف امیدوار کے حامیوں پر فائرنگ کی۔ ذرائع نے بتایا کہ یونین کونسل 94 میں پولنگ سٹیشن کھلی جگہ پر قائم تھا جہاں پر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے جعلی ووٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ، اس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم اور ہاتھا پائی ہوگئی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 12 کارکن زخمی ہوگئے۔ چک قاضیاں میں مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین بھی مبینہ طور پر فائرنگ کرنے والوں میں شامل تھے۔ اس کے بعد پولنگ سٹیشن کو سکول کی عمارت کے اندر منتقل کر دیا گیا ، ملتان کی یونین کونسل 54 میں بھی پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا ، اس پولنگ سٹیشن پر ایک جماعت کی جانب سے جعلی ووٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں لڑائی ہوگئی ، اس کے بعد صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔ جھنگ کی یونین کونسل 19 کے وارڈ 13 میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان نعرے بازی کا سلسلہ شروع ہوا اور کام ہاتھا پائی تک پہنچ گیا ، تاہم پولیس نے بچ بچا کرالیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.