لاہور، فاؤنڈیشن ایسسٹیڈسکول کے فیز9سے منسلک 267سکولوں میں ابتدائی کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا انعقاد

ہفتہ 5 دسمبر 2015 16:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن05دسمبر۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبہ فاؤنڈیشن ایسسٹیڈسکول کے فیز9سے منسلک 267سکولوں میں ابتدائی کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا انعقاد مکمل ہوگیاہے۔ دیگر سکولوں میں یہ ٹیسٹ اب کل سوموار کو منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اس ٹیسٹ میں مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد پارٹنر سکول حصہ لے رہے ہیں۔ یہ ٹیسٹ 9دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد پارٹنر سکولوں کے تعلیمی معیار کا جائزہ لینا ہے۔ اس حوالے سے فیلڈ ٹیموں سے مسلسل رابطے میں رہنے کے لیے ہیڈ آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :