یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ میں پیچلر آف ٹیکنالوجی کلاسوں کا آغاز بہار 2016 سے کیا جائیگا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 21:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ میں بیچلرز آف ٹیکنالوجی (B.Tec ) کلاسوں کا آغاز بہار 2016 سے کیا جائے گا۔جس کے لئے تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔یہ بات حیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی, سماجی بہبود و خصوصی تعلیم سکندر حیات خان شیرپاوٗ کو صوبے میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے بارے میں دی جانے والی ایک بریفنگ کے دوران بتائی گئی۔

جس میں دوسروں کے علاوہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم ارشد عمر زئی، سیکرٹری صنعت ڈاکٹر آفتاب اکبردرانی ، وائس چیئرمین خیبر پختونخوا ٹیکنیکل,ووکیشنل اتھارٹی نعمان وزیر ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر سید امتیاز حُسین گیلانی اور منیجنگ ڈائریکٹر ٹیوٹا(Tevta) طاہر اورکزئی نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر کو مزید بتایا گیا کہ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ میں تقریبا تین ہزار طلباء کیلئے فنی تعلیم حاصل کرنے کی گنجائش ہے جس میں ستر فیصد نشستیں خیبر پختونخوا اور فاٹا کے طلباء کیلئے مختص ہوں گی جبکہ باقی ماندہ سیٹوں پر میرٹ کے تحت داخلہ دیا جائے گا۔ انھیں مزید بتایا گیا کہ ہم فنی تعلیم کے میدان میں ترقیافتہ ممالک کے مقابلے میں بہت پیچھے ہیں کیونکہ یہا ں پر صرف اٹھارہ فیصد لوگ فنی تعلیم کے حصول کی جانب راغب ہوتے ہیں جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں یہ شرح ستاسٹھ فیصد ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر سکندر خان شرپاوٗ نے کہا کہ ہنرمند افراد ی قوت کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتی ہے اور اس شعبے کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے موجودہ حکومت فنی تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تا کہ صوبے سے بے روزگاری کے خاتمے اور معاشی ترقی کی منزل کو حاصل کیا جا سکے انھوں نے کہا کہ ہم نے ٹیکنالوجی کے میدا ن میں نت نئے رجحانات اور پیش رفت کا مقابلہ کرنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کرنی ہوگی تا کہ مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افراد ی قوت ,پیدا کرکے ملکی معیشت کو بہتری اور ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :