اسلامیہ کالج پشاور کی سوسالہ تقریبات کا یادگاربنانے کیلئے جامعہ کے مختلف ہاسٹلوں میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد

پیر 7 دسمبر 2015 12:55

پشاور۔07 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 دسمبر۔2015ء )اسلامیہ کالج پشاور کی سوسالہ تقریبات کا یادگاربنانے کیلئے جامعہ کے مختلف ہاسٹلوں میں رنگا رنگ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جس میں کالج کے سابق طلباء شرکت کررہے ہیں اور تقریبات میں وائس چانسلر اجمل خان ‘سینئر اساتذہ ‘رجسٹرار ‘ پروفیسر ڈاکٹر سریربادشاہ اور طلباء رات گئے تک شریک ہوتے ہیں اسلامیہ کالج کے مختلف تعلیمی شعبہ جات اور رہائشی عمارتوں‘ مرکزی بلڈنگ اور ہاسٹلز کو رنگا رنگ قمقموں سے سجایاگیاہے شعبہ شریعت اینڈ لاء کے طلباء وطالبات نے ملی نغمہ ڈے ترتیب دیاہے ‘ شعبہ سیاسیات کی جانب سے ایک کتاب کی رونمائی کی جائیگی طلباء کی ایک تعلیمی تنظیم کی جانب سے بھی مختلف نوعیت کے پروگرام اختتامی تقریبات کی مناسبت سے 13دسمبر تک پیش کیے جائینگے۔