لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند ، کویت اور کوالمپور سے آنیوالی پروازوں کو سیالکوٹ پر اتارا گیا

پیر 7 دسمبر 2015 13:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث کویت اور کوالمپور سے آنے والی پی آئی اے کی دو پروازوں کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ صرف تیس میٹر تک رہ گئی جس کے باعث بیرون ملک سے آنے والی دو پروازوں کو سیالکوٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کویت اور کوالالمپور سے آنے والی پی آئی اے کی دو پروازوں کو سیالکوٹ منتقل کیا گیا جبکہ شدید دھند کے باعث کراچی میں ہی روک لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :