میانوالی، ایم ایم روڈ پرشدید دھند کے باعث حادثہ 4افراد جاں بحق دو زخمی

پیر 7 دسمبر 2015 14:14

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن07دسمبر۔2015ء) میانوالی کے ایم ایم روڈ پرشدید دھند میں کار گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی ، 4افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید دھند کے باعث تیز رفتار کار سامنے سے آتی ہوئی گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکراگئی۔ جس کی وجہ سے چار افراد خان محمد ، سمیع اللہ ، گل محمد اور غلام قادر موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ، تما م افراد میانوالی سے بھکر جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :