پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کو پرعزم ہیں وزیر اعظم
مجموعی قومی پیداوار میں اضافے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اصلاحات لا رہے ہیں،شہبازشریف
پیر 13 مئی 2024 17:41
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہاکہ میراسعودی عرب کا حالیہ دورہ انتہائی کامیاب رہا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ 8 برسوں میں مثالی کامیابیاں حاصل کی ہیں جو ان کی مدبرانہ فراست و مثالی قیادت کیسبب ہی ممکن ہو سکا ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کا مملکت کا وڑن 2030 دنیا کے لئے ایک مثالی ماڈل ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ اعلیٰ سطح کے حالیہ روابط سے معیشت میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی وزیراعظم کا سب سے پہلے سعودی عرب کادورہ ایک روایت رہی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ اور اعلیٰ سرمایہ کاری وفد کا وفد کا دورہ پاکستان نیا سنگ میل ثابت ہو گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت پاکستان کی پہلی ترجیح معیشت کی بحالی ہے۔ کویت، متحدہ عرب امارات ، قطر ، ترکی اور چین سے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے پر عزم ہیں۔دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دے رہے ہیں۔ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ہماری حکومت کی پہلی ترجیح معیشت کی بحالی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو سنگین چیلنجز کاسامنا ہے،کرپشن کیخاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،بیرونی قرضوں سے نجات اور ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دے رہے ہیں۔مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ایمرٹس ایئرلائن کا 71فیصد اضافے کے ساتھ ایک سال میں 5اعشاریہ1 ارب ڈالر منافع کمانے کا اعلان
-
وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اہم اجلاس کل طلب کرلیا
-
بین المذاھب ہم آہنگی ملکی سالمیت کی ضامن ہے۔ مذہبی انتشار، شدت پسندی کسی صورت قابل قبول نہیں خواجہ رمیض حسن
-
وزیرِ اعظم نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ لگنے کا نوٹس لے لیا ، آگ کو بجھانے کی ہدایت
-
جدید فیچرز کا حامل ویوو کا نیا سمارٹ فون V30e 5G اب پاکستان میں دستیاب
-
شامی مہاجرین کے لیے پانچ ارب یورو امداد کے وعدے
-
ایران کا نیا صدر کون ہو گا؟
-
گوگل میپس نے سیاحوں کی جان مصیبت میں ڈال دی
-
نیب قانون ایک آمر کا بنایا ہوا کالا قانون ہے جسکی حمایت نہیں کی جا سکتی ‘ خواجہ سعد رفیق
-
بھٹو کے وژن کی بدولت پاکستان نیوکلیئر ممالک کی فہرست میں شامل ہوا: شیری رحمٰن
-
جسٹس منصور علی شاہ کی کینیڈین چیف جسٹس سے ملاقات،عدالتی تعاون اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.