وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان کے ساتھ وطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہا

پیر 13 مئی 2024 17:41

وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان کے ساتھ وطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) وزیر اعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان کے ساتھ وطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہاکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور کوریا کے مابین تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے گہرے روابط ہیں۔اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔

13 مئی2024ء)وزیر اعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان کے ساتھ وطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہاکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور کوریا کے مابین تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے گہرے روابط ہیں۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر مسٹر پارک کی جون نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کے سفیر نے وزیر اعظم کو کوریا کی قیادت کی جانب سے دوسری مرتبہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کوریا کی قیادت کے تہنیتی پیغام کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے مابین تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے گہرے روابط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے 1960 کی دہائی کے اوائل سے ہی اقتصادی ترقی کے لیے تعاون کا آغاز کیا۔وزیر اعظم نے جنوبی کوریا کی معیشت میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے رونما ہونے والی نمایاں تبدیلی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوریا کے صنعت، بالخصوص چھوٹے پیمانے کی صنعت کے شعبے کی ترقی ، آئی ٹی شعبے بشمول آرٹیفیشل انٹیلی جینس کے تجربے سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم نے کوریا کی انسانی وسائل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان سے ہنر مند افرادی قوت کی برآمد میں اضافے کی پیشکش بھی کی۔باہمی طور پر مفید تجارت کو فروغ دینے کے لیے انہوں نے سیول اور اسلام آباد کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلے کی تجویز پیش کی۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ وہ کابینہ کے متعلقہ وزراء کو کوریا کی کمپنیوں کی جانب سے موجودہ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے کوریا کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کی ہدایت کریں گے۔

وزیراعظم نے صدر یون سک یول کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔کوریا کے سفیر نے وزیر اعظم کا انکے استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کوریا کی حکومت کی پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، ثقافت، سیاحت اور عوام روابط میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔