ہوٹل مینجمنٹ کے شعبے میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے بہت مواقع موجود ہیں
گورنر سندھ کا سکلزٹن کے طلبا میں تقسیم اسنادکی تقریب سے خطاب
پیر 7 دسمبر 2015 14:33
کراچی ۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی07دسمبر۔2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ہوٹل مینجمنٹ اور مہمان نوازی کے شعبے میں نوجوانوں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے، یہ شعبہ عالمی سطح پر بہت ترقی کر رہا ہے اور اس شعبے میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے بہت مواقع موجود ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس میں اسکلزٹن (Skillston) کے گریجویٹ طلبا میں اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
تقریب سے آسٹریلیاکی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن اور اسکلزٹن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر افضال احمد صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر اسکلزٹن اور آسٹریلیا کے ادارے ہنٹر ٹیف کے درمیان طلبا کے تبادلے کے پروگرامز کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔(جاری ہے)
معاہدے پر آسٹریلیا کی ہائی کمشنر اور اسکلزٹن کے محمد امین نے دستخط کئے۔ تقریب میں ہوٹل مینجمنٹ اور دیگرشعبوں کی ممتاز شخصیات کو خصوصی ایوارڈز دیئے گئے۔
گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں لیکن اسکلزٹن نے مہمان نوازی اور ہوٹل منیجمنٹ کے شعبے میں پاکستان کے نوجوانوں کو جدید تربیت دے کر ہماری روایتی مہمان نوازی کی قدر میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکلزٹن پاکستان کا پہلا ادارہ ہے جسے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کی جانب سے مہمان نوازی کا اے گریڈ کا واحد ادارہ قرار دیا گیا ہے اور یہ پہلا ادارہ ہے جس نے آسٹریلیا کے ادارے کے ساتھ طلبا کے تبادلے کا پروگرام شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس ادارے کے تربیت یافتہ نوجوان اپنے شعبے میں بہت کامیابیاں حاصل کریں گے اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ ”تعلیم ہماری قوم کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، دنیا اس قدر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے کہ اگر ہم نے تعلیم حاصل نہ کی تو ہم نہ صرف پیچھے رہ جائیں گے بلکہ ہمارا وجود مٹ جائے گا“۔ اس موقع پر آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مہمان نوازی کے اداروں کے درمیان نوجوانوں کو تربیت دینے کی پارٹنر شپ بہت اہم ہے، ہم کوشش کریں گے کہ دونوں ملکوں کے دیگر شعبوں کے اداروں کے درمیان بھی اس طرح کی پارٹنر شپ کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل منیجمنٹ اور مہمان نوازی کی صنعت میں15 لاکھ نئی اسامیاں پیدا ہو رہی ہیں، پاکستان کے نوجوانوں کے لئے بڑے مواقع ہیں، اسکلزٹن اس شعبے میں پاکستانی نوجوانوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.