سرگودھا،اقراء گرلز کالج میں سینئر ہیڈ گرل ،جونیئر ہیڈ گرل کو بیج لگانے کی تقریب کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 7 دسمبر 2015 16:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔07 دسمبر۔2015ء) سینئر ہیڈ گرل اور جونیئر ہیڈ گرل کو بیج لگانے کی تقریب اقراء گرلز کالج سرگودھا میں منعقد ہوئی تقریب کی مہمان خصوصی ملک کی نامور ماہر تعلیم مسز رعنا فاروق تھیں اس موقع پر ہیڈ گرل شائزہ نذر اور جونیئر ہیڈ گرل رداء فاطمہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا مہمان خصوصی مسز رعنا فاروق نے پوزیشن ہولڈرز کو بیج لگائے اقراء کالج آف ایجوکیشن میں ہیڈ گرل رابعہ اشرف اور جونیئر ہیڈ گرول رواریہ نے بھی اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھانا انہیں سکول کی پرنسپل مسز عیشة الراضیہ نے بیج لگائے پروگرام کی آرگنائزر مس حمیرا ولیم تھیں تقریب سے کالج میں سالانہ تقریبات کا آغاز ہوگیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسز رعنا فاروق ‘ مسز عیشة الراضیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو تعلیم کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیئے اس سے تعلیم کیساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی مدد ملتی ہے۔