حلیم عادل شیخ مسلم لیگ ق سندھ کی صدارت اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے
پارٹی قیادت سے کوئی اختلافات نہیں، ناگزیر سیاسی جوہات پر پارٹی سے استعفیٰ دے رہاہوں،حلیم عادل شیخ
پیر 7 دسمبر 2015 18:58
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ سندھ کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ پارٹی کی صدارت اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ انہوں نے پارٹی کی صدارت اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کو تحریری طور پر بھجوادیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ان کو پارٹی قیادت سے نہ ہی کوئی شکایت ہے او نہ ہی ان کے کوئی ذاتی اختلاف ہیں۔
میں کچھ سیاسی ناگزیر وجوہات پر پارٹی سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے تمام تر نا مسائد حالات میں پارٹی کو فعال کرنے میں اپنا بھرپور کردار اد ا کیا ہے ،ہم اپنے آئندہ کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں میں نے دوران صدارت اور اس سے قبل جنرل سیکرٹری کے عہدے پر رہتے ہوئے سندھ بھر کے بھرپور دورے کئیے اور پارٹی کی مقبولیت کے لیے سندھ کے چپے چپے پر جاکر عوام کی خدمت کی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.