انٹرا پارٹی الیکشن کروانے پر تحریک انصاف اختلافات کا شکار

muhammad ali محمد علی پیر 7 دسمبر 2015 21:29

انٹرا پارٹی الیکشن کروانے پر تحریک انصاف اختلافات کا شکار

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.7دسمبر 2015 ء) انٹرا پارٹی الیکشن کروانے پر تحریک انصاف اختلافات کا شکار ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے نئے پارٹی انتخابات کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس اعلان کے بعد سے پارٹی کے اندر شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ جہانگیر ترین اور چوہدری سرور نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی مخالفت کی ہے جبکہ اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور سیف اللہ نیازی نے الیکشن کروانے کے حق میں رائے دی ہے۔