پنجاب میں شدید دھند ،ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق، 21 سے زائد زخمی
منگل 8 دسمبر 2015 13:03
اسلام آباد ،لاہور،وہاڑی ،سرگودھا،فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن08دسمبر۔2015ء) صوبے پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق اور 21 سے زائد زخمی ہو گئے ،دھند کے باعث لاہور میں پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ، کئی پروازوں کو دوسرے شہروں میں منتقل کر دیا گیا ہے، موٹروے بھی کچھ گھنٹوں کے لئے ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 21 زخمی ہو گئے۔جبکہ شدید دھند نے پنجاب کے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، لاہور ، اسلام آباد ، شیخوپورہ اور فیصل آباد موٹر وے بند کرنا پڑی ، لاہور ائیر پورٹ پر فلائٹس آپریشن بھی معطل ہو گیا جس سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہو گیا۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ دھند کے باعث سکھیکی میں لاہور سے سرگودھا جانے والی مسافر بس سے مخالف سمت سے آنے والا ٹرک ٹکرا گیا جس سے خاتون جاں بحق ہو گئی، حادثے میں 12 مسافر زخمی بھی ہو گئے ، زخمی کو رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
سکھیکی میں ہی ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔دوسری طرف سرگودھا میں دھند کی وجہ سے ٹرک اور اسکول وین میں تصادم ہو گیا ، حادثے میں وین ڈرائیور کی جان ہی چلی گئی جبکہ 6 طلبا زخمی بھی ہو گئے۔وہاڑی میں میلسی روڈ پر دو موٹر سائیکل ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ میاں چنوں میں بھی تلمبہ روڈ پر کار اور موٹرسائیکل میں تصادم سے تین افراد زخمی ہو گئے۔انتظامیہ کی طرف سے ڈرائیوروں کو فوگ لائٹس اور ونڈ اسکرین وائپرز استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف نے رانا ثنا اللہ کی گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش مسترد کردی
-
مذاکرات کے سارے دروازے ہی نہیں، کھڑکیاں اور روشندان بھی بند ہوچکے، عرفان صدیقی
-
شادی سے انکار پر والدین نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ تشدد کے بعد زندہ جلا کر مارڈالا
-
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا مطالبہ
-
ملک کے دور دراز علاقوں میں 2 نئے پاسپورٹ دفاتر قائم
-
کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہاؤس سازش کا حصہ بنے، فیصل کریم کنڈی
-
سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، بلاول بھٹو
-
غزہ بھر میں دوبارہ لڑائی شروع، اقوام متحدہ کی ’فوری جنگ بندی‘ کی اپیل
-
خیبر پختونخوا میں سات سال میں سوا سو سے زائد ٹرانس جینڈر افراد قتل
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ
-
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہرے، پولیس افسر ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.