لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث سندھ اور بلوچستان کے دارالحکومت کراچی اور کوئٹہ سے صبح کے وقت لاہور آنے والی متعدد پروازوں کو ملتان اتار لیا گیا

منگل 8 دسمبر 2015 14:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن08دسمبر۔2015ء) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث سندھ اور بلوچستان کے دارالحکومت کراچی اور کوئٹہ سے صبح کے وقت لاہور آنے والی متعدد پروازوں کو ملتان اتار لیا گیا جس کی وجہ سے نہ صرف ان پروازوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا بلکہ ان پروازوں کے ذریعے مختلف کو رئیر کمپنیوں کا سامان بھی بروقت لاہور نہ پہنچ سکا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایک مقامی کورئیرسروس جس کا اپنا کورئیر جہاز ہے اسے بھی ملتان اتار لیا گیا جہاں سے لاہور کے لیے بک کیے گئے پارسلز کو دوڑ ٹرانسپورٹ کے ذریعے لاہور پہنچایا گیا ۔ دھند کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر رہا۔ بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں سے لاہور آنے والی مسافر ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات اڑھائی سے چار گھنٹوں کی تاخیر سے لاہور پہنچیں جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔