محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری سکولوں میں پری نرسری اور نرسری کلاسز کے حوالے سے ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے

منگل 8 دسمبر 2015 17:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن08دسمبر۔2015ء) محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری سکولوں میں پری نرسری اور نرسری کلاسز کے حوالے سے ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق ہر سال نرسری اور پری نرسری کی کلاسز کا نیا ٹائم ٹیبل ہوگا۔ اس کے مطابق گرمیوں میں کلاسز کا اوقات کار یکم اپریل سے 15اکتوبر تک صبح 8بجے سے 11بجے تک کا ہوگا جبکہ 16اکتوبر سے 31مارچ موسم سرما میں ٹائمنگ صبح 9بجے سے لیکر دوپہر 12بجے تک ہوگی۔