ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یو م ِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلویؒ نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا
منگل 8 دسمبر 2015 20:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) جماعت اہلسنّت کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یو م ِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلویؒ نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ۔شہر بھر میں کانفرنسسز ،محافل اور نعت خوانی کے اجتماعات منعقد ہو ئے۔ اجتماعات میں علمائے کرام نے اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی ؒکی دینی وملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ،اس مو قع پر ملک میں امن و سلا متی، سانحہ پشاور کے شہدا ء اور متاثرین کیلئے بھی خصو صی دعا ئیں کی گئیں ۔
حبیب مسجد مقبول آباد میں عرس اعلیٰ حضرت کی محفل سے خطاب کرتے ہو ئے علامہ شاہ تراب الحق قادری نے کہا کہ امام احمد رضا نے اسلام دشمن فتنوں کی سر کوبی کی اور عشق رسو ل ا کی عظیم قوت کی بنیا د پر امت مسلمہ کی تر بیت واصلاح کی، آج بھی احمد رضا کے مشن کے فروغ دے کر اسلام کو در پیش چیلنجوں کامقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ احمد رضا نے برصغیر میں استعماری قوتوں کے ایجنٹوں کی سازشوں کا بھر پور مقابلہ کیا،آج بھی اسلام کی نشاۃثانیہ مجدد دین و ملت اما م احمدرضا ؒ کے نظریۂ کو بنیاد بنا کر ممکن ہے ۔
الفجر اکیڈمی لیا قت آباد میں صوفی حسین لاکھانی نے کہا کہ امام احمد رضا نے اپنے قلم کے ذریعے ناموس رسالت کے تحفظ کا عظیم کام کیا ۔ اعلیٰ حضرت کی فکری تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کو بحال کیا جاسکتا ہے ۔ نیز شہر بھر میں یو م ِ رضا کے اجتما عا ت سے جامعہ محمدیہ غوثیہ سائٹ میں مولانا خلیل الرحمان چشتی، جامع مسجد خلفا ئے راشدین گلشن میں مو لا نا کا مران قادری ،جمشید روڈ جا معہ انوارالقادریہ میں الطاف قادری ، بلدیہ ٹا ؤن میں نا صر خان ترابی ،مفتی بلال ترابی ، جیکب لائن میں الطاف قادری امجدی ،نا رتھ نا ظم آباد میں یونس شاکر القادری ،عامر اخلاق شامی،اختر رضا سعیدی ،صدر ٹا ؤن میں شوکت حسین چشتی ،کورنگی میں جمیل احمدامینی،کیما ڑی میں عبا س رضا البا روی ، لا نڈھی میں عبا س علی قادری ،محمد بلال فیضی ،نیو کراچی میں مفتی اقبال سعیدی ، اصغر تونسوی ،شا ہ فیصل میں مفتی احمر قادری ،اورنگی ٹا ؤن میں عاشق حسین سعیدی ،گلبر گ میں محب الرحمان محمدی ،سرجا نی میں سیدفخر الحسن شاہ ، بن قاسم میں سید عبد القادر شیرازی نے خطاب کرتے ہو ئے اعلیٰ حضرت کی دینی خدما ت کو خراج عقیدت پیش کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اجلاس ،شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
-
اسلام آباد پولیس خدمت مراکز میں فراہم کی جانے والی سروسز پر فیسوں کا اطلاق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند فشار خون کی مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کومنایا جائے گا
-
وفاقی وزیر داخلہ کا سکھرشہر میں 12 سال بعد بھی پاسپورٹ آفس کی عمارت مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال کیا
-
پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قطر کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
-
لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 161 میں دوبارہ گنتی کرانے کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کیخلاف پولیس وردی پہننے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 2مئی تک ملتوی
-
پرویزالٰہی کی گرفتاری ، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پنجاب ،مختلف شہروں میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائیاں
-
پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمن اکٹھے ہوگئے تو حکومت 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.