13سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کو ہائرسیکنڈری میں اپ گریڈ کردیا ہے،آصف سعید منہیس

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 8 دسمبر 2015 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔08 دسمبر۔2015ء)حکومت پنجاب نے 784ملین روپے سپیشل ایجوکیشن کی ضلعی سکیموں کیلئے مختص کئے ہیں جو خصوصی افراد کے تعلیمی اور بحالی سینٹروں کی تعمیر و قیام پر خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ سینٹرز مختلف این جی اوز کے تعاون سے قائم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ محکمہ سپیشل ایجوکیشن نے صوبہ میں 13نئے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کرنے کیلئے 64ملین روپے مختص کئے ہیں جبکہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول شیخوپورہ برائے محروم سماعت کو 195ملین روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیاجا رہا ہے۔

آصف سعید نے مزید بتایاکہ یہ 13سینٹرز پنجاب کے مختلف اضلاع میں قائم کئے جا رہے ہیں اور 195ملین کی لاگت سے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول شیخوپورہ کواپ گریڈ کرکے ہائی سیکنڈری سکول میں تبدیل کیا جا رہا ہے جس سے علاقے کے خصوصی افراد کو تعلیم و تربیت کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں پر کام کاآغاز ہوچکا ہے او ر ان منصوبوں کے مکمل ہونے کے بعد صوبے کے مختلف اضلاع کے خصوصی افراد کی ایک بڑی تعداد کو معیاری تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔