پاکستان میں چاہنے والوں کے پیار سے خوشی ملتی ہے‘ دپیکا، رنویر سنگھ

بدھ 9 دسمبر 2015 11:41

پاکستان میں چاہنے والوں کے پیار سے خوشی ملتی ہے‘ دپیکا، رنویر سنگھ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ خوشی ہوتی ہے جب پاکستان میں ہماری فلمز کو نہ صرف پذیرائی ملتی ہے بلکہ لوگ ہمیں پسند بھی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہوٹل میں نئی ریلیز ہونیوالی فلم باجی راوٴ مستانی کی تشہیر کے حوالے سے ویڈیو لنک کے ذریعے بھارتی اداکارہ دپیکا اور اداکار رن ویر سنگھ نے میڈیا سے بات کی۔

اس موقع پر پاکستان کی نامور فیشن آئی کون بی جی سمیت ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی شخصیات نے بھی اداکاروں کی فنی خدمات کو نہ صرف سراہا بلکہ فنکاروں اور میڈیا کے ساتھ ایسے رابطوں میں تسلسل کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ دپیکا کا کہنا تھا باجی راوٴ مستانی میں رنویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ محنت اور لگن سے کام کرنے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :