پرائیویٹ تعلیمی اداروں کاداخلہ فیسوں کے نام پر لوٹمار کا بازار گرم

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 9 دسمبر 2015 13:15

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔09 دسمبر۔2015ء) پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے داخلہ فیسوں کے نام پر لوٹمار کا بازار گرم کردیا ہے سرگودھا بورڈ سے الحاق شدہ سکول کے بچوں سے 15 سو سے 2 ہزار روپے تک داخلہ فیس وصول کی جارہی ہے قبل ازیں رجسٹریشن کے نام پر بھی 15-15 سو روپے وصول کئے جاتے رہے ہیں محکمہ تعلیم کے افسران کی مبینہ ملی بھگت کے باعث پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان والدین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں والدین کا کہنا ہے کہ اسی طرح پیپر فیس کے نام پر بھی بچوں سے 5 سو سے 1000 روپے تک وصول کئے جارہے ہیں جبکہ فیسیں بھی تعلیمی ادارے منہ مانگی وصول کررہے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو اپنے بچے پڑھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے ڈی سی او سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ وہ اچانک پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر چھاپے ماریں اور معلوم کریں کہ کونسا ادارہ کس مد میں والدین کو لوٹ رہا ہے ایسے تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن فوری طور پر منسوخ کرکے انہیں بند کیا جائے تعلیم کے نام پر لوٹ مار کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔