بھارتی ریاست تامل ناڈو میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ پھر شروع،امدادی کاروائیوں میں شدید مشکلات

بدھ 9 دسمبر 2015 16:12

نئی دہلی/ چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء ) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا ، بارشوں سے اب تک 280 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے دار الحکومت چنئی کو گزشتہ دنوں بد ترین سیلاب کا سامنا رہا ، سیلاب میں دو سو اسی افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو ئے۔ چنئی میں بارش کے بعد بہت سے علاقے تا حال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔تاہم ایک بار پھر سے بارش نے لوگوں کو آن گھیرا ہے ، سیلاب میں گھر بار کھو دینے والے شہری بارش کے شروع ہوتے ہی ایک بار پھر سے سیلاب کے خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔