سپیشل ایجوکیشن سنٹر زکا قیام مخصوص اضلاع کیلئے فنڈز کا قیام

بدھ 9 دسمبر 2015 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن09دسمبر۔2015ء) حکومت نے صوبہ پنجاب کے مخصوص اضلاع کیلئے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ز طرز پر نئے خصوصی تعلیمی مرکز قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کے پہلے مرحلے کے لئے 64 ملین سے زائد کی رقم مختص کر دی دی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم خصوصی تعلیم ونگ سے وابستہ سینئر ماہر تعلیم نے بتایا کہ نئے خصوصی تعلیمی مراکز سے بچوں کو تعلیم دینے میں آسانی ہوگی اور اس سے بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہیں رہیں گے۔