غذر میں موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز کل ہو گا

جمعرات 10 دسمبر 2015 12:31

غذر۔ 10 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10دسمبر۔2015ء) ڈپٹی ڈا ئریکٹر محکمہ تعلیم غذر فقیر محمد نے کہا کہ ضلع غذر کے تمام سرکاری سکولوں میں کل11دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گااور تعلیمی ادارے یکم فروری کو کھلیں گے ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غذر میں شدید سردی کے با عث طلبہ کو سکولوں تک پہنچنا اور تعلیم حاصل کرنا ممکن نہیں۔اس لیے11دسمبر سے31جنوری تک سرکاری سکولوں میں طلبہ و طا لبات کو چھٹیاں دیدی گئیں ،تاہم محمکہ تعلیم کے ضلعی دفاتر کھلیں رہیں گے۔علاوہ ازیں ہر تحصیل میں اسٹنٹ ایجو کیشن افسران کے دفاتر کے علاوہ ڈی اوز کے دفاتر بھی کھلیں رہیں گے تا کہ دفتری کام جاری رہے۔

متعلقہ عنوان :