رینجرز کو 1995 اور 2009 کے اختیارات تک محدود کرنے کی تیاریاں رینجرز مقامی پولیس اور مجسٹریٹ کی نگرانی میں ہی آپریشن کر سکے گی
جمعرات 10 دسمبر 2015 14:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء)رینجرز کو 1995 اور 2009 کے اختیارات تک محدود کرنے کی تیاریاں رینجرز مقامی پولیس اور مجسٹریٹ کی نگرانی میں ہی آپریشن کر سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات کو محدود کرنے کے لیے کوشش کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق سائیں سرکار کے بعض شاہ دماغ منصوبہ بنارہے ہیں کہ رینجرز کا کردار پولیس کی معاون فورس تک محدود ہو جائے۔
1995اور 2009کے اختیارات کے تحت رینجرز صرف مقامی پولیس اور مجسٹریٹ کی نگرانی میں آپریشن کرسکے گی۔(جاری ہے)
رینجرز حساس تنصیبات کی حفاظت پر مامور یا انتہائی ہنگامی حالت ہوتو انڈس اور نیشنل ہائی وے پر گشت بھی کرسکتی ہے۔ان پرانے نوٹی فکیشنز کے تحت رینجرز کو ایسے دریائی اور نہری پشتوں پر تعینات کیا جاسکے گا جہاں پولیس فورس کو ضرورت ہو یا ان کی نفری کم ہو گی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ سے رینجرز اختیارات کی تفصیلات اور تعیناتی کے نوٹیفکیشن طلب کرلیے گئے تاکہ اختیارات سے متعلق نئے ڈرافٹ کی تیاری کی جاسکے۔رینجرز کو خصوصی اختیارات اس وقت دیے گئے جب کراچی میں امن وامان کی حالت انتہائی مخدوش تھی۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ رینجرز کے اختیارات محدود کرنے کا براہ راست کراچی آپریشن پر اثر پڑے گا۔مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.