فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا یورپ اور امریکہ میں ہونے والے
حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد پْرتشدد ردعمل سے خوفزدہ مسلمانوں کی حمایت کا اعلان
جمعرات 10 دسمبر 2015 18:45
نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 دسمبر۔2015ء) سماجی روابط کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے یورپ اور امریکہ میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد پْرتشدد ردعمل سے خوفزدہ مسلمانوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔فیس بک پر اپنے پیغام میں زکربرگ نے کہا ہے کہ وہ فیس بک پر موجود مسلمانوں کے علاوہ دنیا بھر میں رہنے والے مسلمانوں کی حمایت کرتے ہیں۔
پیرس، سان برنارڈینو اور کیلیفورنیا حملوں کے بعد سے امریکہ اور اْس سے باہر ممالک میں مسلمانوں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔زکربرگ نے لکھا کہ میں اپنی برادری اور دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کی حمایت میں اْٹھنے والی آوازوں کے ساتھ اپنی آواز ملانا چاہتا ہوں۔اْن کا کہنا تھا کہ پیرس حملوں اور رواں ہفتے پروان چڑھنے والی نفرت کے بعد وہ اس خوف کا تصور کر سکتے ہیں جو مسلمان محسوس کرتے ہیں، اور اْنھیں دوسروں کے اعمال کے باعث ستایا جاتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.