خطبہ حجۃ الوادع انسانی حقوق کاپہلا چارٹر ڈ ہے، مفتی محمد نعیم
بے گناہ عافیہ کو سزا دیکر امریکا نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی، میڈیا سے گفتگو
جمعرات 10 دسمبر 2015 19:27
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء )جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ خطبہ حج الوداع انسانی حقوق کاسب سے پہلا چارٹر ہے،اسلام دنیا کا واحد مذہب جو انسان تو کیا ہرچیز کو حقوق مہیا کرتاہے،موجودہ عالمی بدترین حالات انسانی حقوق کی عدم پاسداری کے باعث ہے ،بے گناہ عافیہ کو سزا دیکر امریکا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ، مگر اس کے خلاف عالمی حقوق کی نام نہاد تنظیوں نے کوئی آواز بلند نہیں کی، جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام نے انسانیت کو جو حقوق مہیا کیے ہیں وہ کسی مذہب نے نہیں کیے ، اسلام معاشرے کے ہر فرد کو برابری کے حقوق دیتاہے ،انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کے خلاف اس وقت جو کچھ بھی ہورہاہے وہ عالمی انسانی حقوق کے خلاف کیا جارہاہے ایک طرف مغرب ہمیں حقوق انسانی کا درس دیتاہے تو دوسری جانب وہ عافیہ جیسی بیگناہ قوم کی بیٹی کو جیل میں قید کیے ہوئے ہے ، انہوں نے کہاکہ جس وقت انسانیت کے حقوق کی پامالی دنیا کا دستور بن چکا تھا عورت اپنا مقام کھوچکی تھی اور تذلیل انسانیت کی فضاء تیزی سے بن رہی تھی ایسے میں اﷲ تعالیٰ نے سب سے بڑے داعی محمد ﷺ کو اپنا نبی بناکر بھیجاجن سے سب سے پہلے دنیا میں انسانی حقوق کی عالمی سطح پر آواز اٹھائی، آپ صلی اﷲ ﷺ نے جو حقوق خطبہ حج الوداع کے موقع پر بیان کیے ان کی مثال اس سے قبل نہیں ملتی انسانی حقوق کی حفاظت اور دفاع اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں پنہاں ہے، انہوں نے کہاکہ مغرب نے ہردور میں حقوق کے نام پر انسانیت کا استحصال کیا ہے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.