رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ ایوان سے باہر سیاسی جماعتوں کو موضوع بحث ‘مگرحکومت ایوان میں کوئی قرار داد پیش نہ کر سکی
جمعرات 10 دسمبر 2015 21:37
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 دسمبر۔2015ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا لیکن رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ ایوان سے باہر سیاسی جماعتوں کو موضوع بحث رہا اور حکومت معاملے کے حوالے سے کوئی قرار داد پیش نہ کر سکی۔دوسری طرف مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ رینجرز کے معاملے پر شام یا صبح تک خبر مل جائے گی ، انہوں نے وفاقی حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
بعد ازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس رکن سندھ اسمبلی جمیل بھڑ گری کے انتقال کے باعث جمعے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔حکمراں جماعت کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے قرار داد صرف توثیق کے لیے ایوان میں لائی جائے گی۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ رینجرز کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں جبکہ صوبائی وزیر سکندر میندھرو کا کہنا تھا کہ رینجرز کے اختیارات اور قیام کے حوالے سے قرار داد پر اپوزیشن جماعتوں کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعت ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ وہ پہلے قرار داد کا متن دیکھیں گے پھر حمایت کرنے نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کے اراکین سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ کرپٹ لوگوں کو بچانے کے لئے رینجرز کے اختیارات کی توسیع میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے لیکن وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے اور رینجرز کے اختیارات کو کسی صورت محدود نہیں ہونے دیا جائے گا۔پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ وہ کراچی میں رینجرز کی موجودگی کے خلاف نہیں اور بہت جلد اس حوالے سے عوام کو خوشخبری ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.