لاہور، ہائیکورٹ نے چوسٹھ سیاست دانوں اور معروف شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے اور ان سے بیان حلفی طلب کر لیا

جمعہ 11 دسمبر 2015 22:31

لاہور، ہائیکورٹ نے چوسٹھ سیاست دانوں اور معروف شخصیات کے بیرون ملک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 دسمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف،شہباز شریف،پرویز الہی ،چوہدری شجاعت حسین،عمران خان ،سردار ایاز صادق،اسحاق ڈار،جاوید ہاشمی،فاروق ستار،شیخ رشید،نجم سیٹھی،میاں منشاء،عاصمہ جہانگیر،خواجہ شریف ،حمزہ شہباز شریف سمیت چوسٹھ سیاست دانوں اور معروف شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے اور ان سے بیان حلفی طلب کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کا ایک اور موقع دے دیا۔

۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار بئیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف،شہباز شریف،پرویز الہی ،چوہدری شجاعت حسین،عمران خان، سردار ایاز صادق،اسحاق ڈار،جاوید ہاشمی،فاروق ستار،نجم سیٹھی،میاں منشاء،عاصمہ جہانگیر،خواجہ شریف ،حمزہ شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی،رانا تنویر اور شیخ رشید نے چار سو ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے صاحبزادوں نے برطانیہ میں ایک سو انچاس جائیدادیں خریدیں جبکہ درخواست میں فریق بنائے گئے تمام سیاستدانوں نے بیرون ملک اثاثے بنا کر ملک کو کنگال کیا۔ درخواست میں بنائے گئے فریقین بیرون ملک دولت کی منتقلی سے انکاری ہیں لہذا ان سے دولت بیرون ملک منتقل نہ کرنے کے حوالے سے بیان حلفی طلب کیا جائے۔سرکاری وکیل نے وفاقی حکومت کا جواب داخل کرانے کے لئے عدالت سے مزید مہلت طلب کی۔جس پرعدالت نے وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :