اٹک ،فتح جنگ میں آرمی پبلک سکول پشاورکے شہید طلبا کی یاد میں ریلی

جمعہ 11 دسمبر 2015 23:08

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 دسمبر۔2015ء) فتح جنگ میں آرمی پبلک سکول پشاورکے شہید طلبا کی یاد میں ریلی نکالی گئی اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ اعجاز ملک ،ٹی ایم او خان بادشاہ ،سوشل ورکر فریحہ ناصر ،ہیڈ ماسٹرعامر اقبال ،ایم ایس ڈاکٹر سہیل ،فرحت علی خان اور دیگر کی قیادت میں بوائز ہائی سکول نمبر1سے ٹی ایم اے تک ریلی نکالی گئی جس میں صحافی ،محکمہ تعلیم ،محکمہ صحت اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ طلبا کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی شرکائے ریلی نے آرمی پبلک سکول کے شہید طلبا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بینرز اٹھا رکھے تھے ۔