مسلم لیگ فنکشنل کا رینجرز کے اختیارات میں اضافے کے لئے سندھ اسمبلی میں آواز اٹھانے اور احتجاج کرنے کا اعلان
ایسا نہ ہو کہ رینجرز کے اختیارات میں اضافے کیلئے کوئی غیر آئینی قدم اٹھالیا جائے، ایسا ہوا تو ذمہ دار پیپلز پارٹی حکومت ہوگی ، پیر صدر الدین یہ پیپلز پارٹی کی بڑی سیاسی غلطی ہوگی، کراچی سمیت سندھ بھر میں امن وامان کے قیام کے لئے رینجرز کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے، میڈیا سے گفتگو
اتوار 13 دسمبر 2015 22:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے رینجرز کے اختیارات میں اضافے کے لئے سندھ اسمبلی میں آواز اٹھانے اور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اتوار کو پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی کی صدارت میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ فنکشنل لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر صدر الدین شاہ راشدی کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں فنکشنل لیگ کے ارکان اسمبلی جام مدد علی، شہریار خان مہر ، نصرت سحر عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے گی اور فنکشنل لیگ اسمبلی فلور پر رینجرز کے اختیارات میں اضافے کے لئے احتجاج بھی کرے گی۔(جاری ہے)
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ رینجرز نے عوام کی خواہش کے مطابق کراچی میں امن کے لئے کام کیا اور رینجرز کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی دیا ہے جس سے کراچی میں 80 فیصد امن قائم ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رینجرز نے دہشت گردوں اور معاشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی بھی جس سے امن وامان برقرار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت رینجرز کی اتنی قربانیوں کے باوجود رینجرز کو محدود کرنا چاہتی ہے اور رینجرز کے اختیارات میں اضافہ نہیں کررہی۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ایسا نہ ہو کہ رینجرز کے اختیارات میں اضافے کے لئے کوئی غیر آئینی قدم اٹھالیا جائے۔ اگر ایسا ہوا تو اس کی ذمہ دار موجودہ پیپلز پارٹی حکومت ہوگی اور یہ پیپلز پارٹی کی بڑی سیاسی غلطی ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں امن وامان کے قیام کے لئے رینجرز کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.