سعودی عرب چاہے تو تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں،ایرانی وزارت خارجہ
ایران نیو یارک میں شام کے حوالے سے منعقد ہونے والے امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے،ترجمان کا انٹرویو
پیر 14 دسمبر 2015 21:15
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب چاہے تو ایران اور سعودی عرب کے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔ ایران اور سعودی عرب کے مابین خطے میں اثرو رسوخ اور طاقت کی جنگ کافی عرصے سے جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں ممالک شام اور یمن میں مخالف پارٹیوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے کئی مرتبہ شامی صدر بشار الاسد کو اپنا عہدہ چھوڑ دینے کا کہا گیا ہے جبکہ تہران حکومت شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کی حمایت کرتی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابر انصاری نے ایران کے کو ایک انٹرویو کے دوارن کہاکہ اگر سعودی حکومت چاہے تو موجودہ ماحول کو تبدیل کرنے کے لیے بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔جابر انصاری نے مزید کہا کہ ایران، اگلے ہفتے نیو یارک میں شام کے حوالے سے منعقد ہونے والے امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے لیکن اس حوالے سے مخالف گروہوں کا اکٹھا ہونا ہو گا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.