اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایم منیرکو فیڈریشن انتخابات میں ہرقسم کی مداخلت سے روک دیااور اسٹے آرڈرکو مستقل کردیا
اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے،حتمی فتح تک چین سے نہیں بیٹھے گے ، قبضہ گروپ کو فیڈریشن کی سیاست سے بے دخل کرکے دم لیں گے ۔میاں زاہد/شیخ منظرعالم
پیر 14 دسمبر 2015 21:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) اسلام آبادہائی کورٹ نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سی ای اواوریونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن ان چیف ایس ایم منیر کو ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں مداخلت ،فنڈ ریزنگ ،تقریبات میں شرکت اور اپنی سرکاری حیثیت کو استعمال کرنے سے منع کردیا ہے جبکہ یو بی جی کے میڈیا کنسلٹنٹ طارق خٹک اور چیف کوآرڈی نیٹر سہیل ملک کے خلاف عدلیہ کے حوالے سے جھوٹی و من گھڑت خبریں چلانے پر جمعرات 17دسمبرطلب کرلیاہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے فیڈریشن الیکشن میں یو بی جی کے پیٹرن ان چیف و ٹی ڈی اے پی کے سی ای او ایس ایم منیر کی مداخلت کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ایس ایم منیر کو ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے منع کردیا ہے جبکہ فنڈ ریزنگ ،تقریبات میں شرکت اور اپنی سرکاری حیثیت کو استعمال کرنے سے روک کردیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
عمران خان سمیت کسی سے رابطہ نہیں‘ 2 ماہ میں سیاست اپنا رنگ دکھائے گی، شیخ رشید
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.