تحفظ کراچی ریلی کے شرکاء کا رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ دینے پر وزیر اعلیٰ سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج
پولیس کی مظاہرین کو روکنے کی کوششیں ناکام ،مظاہرین کا کنٹینر ودیگر رکاوٹیں عبور کر کے وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ
پیر 14 دسمبر 2015 21:35
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء) تحفظ کراچی ریلی کے شرکاء نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ دینے پر وزیر اعلیٰ سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا، پولیس کی مظاہرین کو روکنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں،مظاہرین نے کنٹینر ودیگر رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کئے رکھا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مستعفی رہنما حلیم عادل شیخ کی قیادت میں تحفظ پاکستان ریلی نکالی گئی جو وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گئی ریلی کو روکنے کیلئے پولیس نے جگہ جگہ کنٹینر لگا دیے اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کردیں تاہم شرکا تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔
ریلی کے شرکا نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو خط دینے آئے تھے لیکن پولیس نے کنٹینر لگادیے، رینجرز کو اختیارات نہیں ملے تو 16 دسمبر جیسے واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.